حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع لاہور کی جانب سے "تجدید عہد با رہبر معظم سید علی خامنہ ای" مہم کے تحت لاہور کی بڑی مجالس میں دستخطی مہم جاری ہے۔تنظیمی ذرائع کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ تجدید عہد کر رہی ہے۔
آئی ایس او لاہور کے ترجمان نے بتایا کہ شہر میں جاری مجالس عزاء میں تجدید عہد کے حوالےسے خوصی سٹالز لگائے جاتے ہیں جہاں خواتین، بزرگ، بچے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد رہبر معظم کیساتھ تجدید عہد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کی جانب سے اقدام کو شہری حلقوں کی جانب سے سراہا بھی جا رہا ہے، اور اس کا رسپانس ہماری توقع سے بہت زیادہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران جنگ کے بعد پاکستانی عوام کی اکثریت رہبر معظم سے محبت کر رہی ہے، اور مہم کی کامیاب اس عزم کو دلیل ہے۔









آپ کا تبصرہ